(روحانی غسل)
صحت و عافیت اورپرسکون زندگی کو بحال رکھنا اور بیماری لاحق ہونے پر اس سے چھٹکار ا حاصل کر ناانسا نی فطر ت کا اہم تقاضا ہے،انسان کو لاحق ہونے والے امراض دونو ں طرح کے ہیں روحانی وجسمانی اور ان دونوں کا شافی علاج قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ میں ہے جیسا کہ خداوند عالم کافرمان ہے ’’وننز ل من القران ماھو شفآء ورحمۃ للمومنین ‘‘یعنی ہم نے جوقرآن نازل کیاہے اس میں (جسما نی وروحانی) بیماریوں کے لیے شفاء ہے اور اہل ایما ن کے لیے سراپارحمت ہے۔ (سورہ بنی اسرائیل ۸۲)
اسلا م پاکیز ہ مذہب ہے اورنظافت اور صفائی ستھر ائی کو پسند کرتا ہے اسی لیے نماز پنج گانہ کے ساتھ وضو کا حکم دیااور وضو میں ان اعضا ء کو دھو نے کا حکم دیا گیا جو بار بار غبا ر آلود ہوتے ہیں اور جن میں میل وکچیل زیا دہ لگتا ہے، پھر ہفتہ میں کم از کم غسل کو سنت قرا ر دیا گیا تاکہ پو را جسم صاف ستھر اہوجائے۔ اولیا ء کا حیر ت انگیز روحانی غسل ایسا مجر ب عمل ہے جس میں اللہ کا فرمان بھی ہے یعنی قرآنی آیات اور حضورﷺ کا طریقہ بھی یعنی سنت کے مطابق غسل کرنا اسی وجہ سے یہ ہر قسم کی بیما ری اور پریشانی کے لیے ایک تیر بے خطا اور آزمودہ عمل ہے، ہزاروں نے آزمایا آپ بھی یقین کی قو ت کے ساتھ کریں اللہ پاک اس عمل کو ضرور قبو ل فرماتے ہیں جس میں طاقت ہو۔
(طریقہ غسل )
روحانی غسل کاطریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا
پڑھ کر بایاں پاؤں غسل خانے میں رکھ کراندرچلے جائیں ،سنت کے مطابق غسل کریں، نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ،زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ؤں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔
آخری چھ سورتیں:(1)سورۂ کافرون (2)سورۂ نصر(3) سورۂ لھب (4)سورۂ اخلاص (5)سورۂ فلق (6)سورۂ ناس
وٹ :غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب با ہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑ ھ لیں۔
اعمالِ شفاء – دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج
سُرو کے پودے کے پتے اتولہ‘ صبح کے وقت تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد ان کو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر ان کو نتھار کرنہار منہ پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شر یا نیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں ۔ بے شمار دفعہ کاآزمودہ ہے۔ یہ نسخہ اللہ کے ایک درویش نے بتا یا تھا ۔ اب تک جس نے بھی یقین کے ساتھ استعمال کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی ۔
اعمالِ شفاء – شادی کیلئے انتہائی آزمودہ وظیفہ
یہ کئی سالوں سےا ٓزمودہ ‘ تجربہ شدہ‘ بہترین وظیفہ ہے‘ عوام الناس کیلئے
ادارہ عبقری اور تسبیح خانہ کی طرف سے ایک انمول لاجواب تحفہ
رمضان شریف کی گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دور رکعت کرکے 12 نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درود شریف کا ثواب حضور پاک ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور پاک ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ اپنے لیے یا اپنی بہن‘ بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اگلے رمضان سے پہلے مراد پوری ہوگی۔ یہ نہایت ہی آزمودہ اور آزمایا وظیفہ ہے۔ میں نے جس کو بھی بتایا اس نے اپنے کا شکر ادا کیا ہے۔ پچھلے رمضان میں نے ایک عورت کو یہ وظیفہ بتایا اس نے اپنی بیٹی کیلئے یہ وظیفہ پڑھا‘ اللہ کے فضل سے اسی سال رشتہ بھی طے ہوگیا ۔ آپ یقین جانیے! اس وظیفے کے پڑھنے کی بدولت بڑی عمر کی لڑکیاںجو اپنی شادی سے ناامید ہوگئی تھیں اللہ کے فضل سے ان کی بھی شادیاں ہوگئی ہیں اور اپنے گھروں میں خوش و آباد ہیں۔ ’’اس وظیفہ کی اجازت عام ہے۔‘‘
مزید اعمالِ شفاء