پیدل چلنا پیچیدہ امراض کا علاج
پیدل چلنا لاعلاج امراض کا خود ایک علاج ہے اور سب سے بڑی بات پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے ۔بے خوابی ،تبخیر ،گیس، دائمی قبض، دل کے امراض ، موٹاپا ،بواسیر ،ہر قسم کی بادی ان سب امراض کی ایک بہت بڑی وجہ پیدل نہ چلنا ہےکیونکہ جب غذا کھا کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی نہیں تو یہ کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اوربدن کا جزو بننے کےبیماری بن جاتی ہے۔ پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور ان امراض سے نجات پائیں ۔
ناخن پر سرسوں کا تیل لگائیں 6 بھیانک امراض سے نجات پائیں
ہر تیسرے دن ہاتھوں اور پائوں کے ناخن کاٹیں چاہیں تھوڑے تھوڑے ہی کیوں نہ ہوںاور ان پر سرسوں کا تیل لگائیں۔ یادداشت، حافظہ قوی ،اعصابی کمزوری سے نجات،قبل از وقت بڑھاپا نہیں آئے گا ،گھٹنے اور جوڑمضبوط،نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے دل و دماغ پر مثبت اثرات ہوگے،جوانی بھی شاندار ہو گی اور بوڑھاپا بھی جاندارہو گا۔پچھلا صفحہ
کھانے کے بعد پانی اور صحت
کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے معدہ ناکارہ ہو جاتا ہےاور انسان بہت سی انوکھی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے، کھانے کے بعد پانی جتنا صحت کو نقصان دیتا ہے اتنا اگر کھانے کے بعد ایک چمچ زہر استعمال کیا جائے تو وہ بھی شایدکم نقصان دے۔الغرض کھانا کھانے کے بعد کم ازکم آدھے گھنٹے تک پانی بالکل نہیں پیناچاہیے۔پچھلا صفحہ
پائوں کی مالش سے صحت وتندرستی
پائوں کے تلوئوں اور پائوں کی انگلیوں کے درمیانی خلا کی کسی بھی تیل سے خوب مالش کیا کریں کیونکہ پائوں کا نگاہ اور یادداشت سے اتنا ہی گہرا تعلق ہے جتنا روح کا انسان سے۔پچھلا صفحہ
بالوں سے جوئوں کامکمل خاتمہ
ایکلیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں رگڑیںکہ اس کا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔اسے 2 گھنٹے لگا رہنے دیں ،پھرنیم کے پتوں کوپانی میں اُبال لیں اوراس پانی سےسردھو لیں۔ احتیاط کریں !یہ پانی آنکھو ں میںنہ جائے۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔پچھلا صفحہ
سات دنوں میں بال گرنا بند,ان شاء اللہ
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میں جو ٹوٹکہ لکھنے جارہا ہوں یہ پڑھنے میں تو بہت چھوٹا ہے لیکن حیرت انگیز تاثیر رکھتا ہے۔ عبقری کے قارئین اسے معمولی اور سستا سمجھ کر نظرانداز مت کریں‘ جب آپ استعمال کریں گے تو خود ہی اس کی تعریف کریں گے اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ میرے بال بھی بہت زیادہ گرتے تھے میں نے یہی ٹوٹکہ استعمال کیا اور صرف سات دنوں میں بال گرنا بند ہوگئے اور نکھار بھی آگیا۔ آپ بھی آزمائیے گا اور نتیجہ ضرور عبقری میں لکھیے گا۔ ھوالشافی:لہسن (تھوم) کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے(چھال) حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں اور جب بھی نہائیں ‘ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور بال نہیں گریں گے۔ (م،س) ماہنامہ عبقری میگزین جولائی 2016،صفحہ30پچھلا صفحہ
آنکھوں اور دماغی طاقت کیلئے50 سالہ آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!آنکھوں اور دماغ کی طاقت کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی مفید ہے۔ میں گزشتہ 50 سال سے اسے استعمال کررہا ہوں۔ بفضل تعالیٰ کسی قسم کی عینک کی ضرورت نہیں پڑی۔ ھوالشافی: گری بادام ایک چھٹانک‘ اسطخودوس آدھی چھٹانک‘ دھنیا آدھا چھٹانک‘ خشخاس ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ مصری حسب ضرورت‘ ورق چاندی حسب ضرورت‘ دانہ چھوٹی الائچی حسب ضرورت۔اگر مصری کی بجائے خالص شہد استعمال کرلیں تو یہ نہایت ہی خوش ذائقہ معجون بن جائے گی۔خوراک: بعد از غذا صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچہ چائے والا استعمال کریں۔(ی،ق)۔ عبقری میگزین نومبر2012ءصفحہ52پچھلا صفحہ
ایک ہفتے میں شوگر حیرت انگیز طور پر نارمل!
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! شوگر کیلئے دو نہایت مجرب ٹوٹکے بھیج رہی ہوں۔اسے عبقری میگزین میں شائع کردیںتاکہ استفادہ عام ہو ۔ 1۔دار چینی لیں اور توے پر بریاں کریں‘ ٹھنڈی ہونے پر اسے باریک سفوف کی طرح بنا لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں‘ صبح نہار منہ ¼چمچ (چائے کا) لیکر تازہ پانی سے کھائیں اور آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔2۔ دو عدد بھنڈیاں لے کر اچھی طرح دھو لیں اور دونوں طرف سے کنارے تھوڑے تھوڑے کاٹ لیں اور لمبائی کے رخ اس میں چیرا لگائیں اور ایک گلاس پانی میں بھگو کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ فریج میں نہ رکھیں‘ صبح بھنڈیاں نکال کر پھینک دیںمگرپانی ہلائیں نہیں‘ یہ پانی نہار منہ پی لیں(پانی لیس دار ہوگا) ‘ آدھے گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں۔یہ دونوں بظاہر معمولی نظر آنے والے ٹوٹکے بہت مجرب ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے شوگر چیک کروائیں ایک ہفتہ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ شوگر چیک کروائیں تو حیرت انگیز طور پر شوگر بالکل نارمل ہو گی۔ آپ حیران ہو جائیں گے ‘ آزمائش شرط ہے مگر اس دوران کوئی شوگر کی دوائی استعمال نہ کریں۔(ر،خ‘ فیصل )۔ ّ(عبقری میگزین دسمبر2009ءصفحہ26)پچھلا صفحہ
گردے کے درد سے ہمیشہ کیلئےنجات
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! آپ کی خدمت میں قارئین کیلئے ایک تحفہ پیش کررہا ہوں:۔ ھوالشافی: گردے کا درد جوپتھری کی وجہ سےہورہا ہو‘ آپ دیسی مرغی کے پوٹے لیکران کے اوپرسے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بارکھائیں اور اوپر سے دودھ اگر گائےکامل جائے تو اچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ انشاء اللہ جوآپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے جیسے پین کلر کھالی ہو۔ میں نےایک چیز کا اس میں اضافہ کیا ہے جو کہ اصل نسخہ میں نہیں تھا وہ یہ کہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک اور گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر اگر یہ دوائی استعمال کی جائے تو پھر تو جو بھی کھائےگادوبارہ کبھی درد گردہ نہ ہوگا۔(محمد،ا‘ ہارون آباد)(عبقری میگزین فروری 2015ءصفحہ17)پچھلا صفحہ
Source: ubqari